اوستہ محمد، بلوچستان و سندھ پولیس کی کارروائی، 6 اہلکاروں کے قتل میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

اوستہ محمد (یو این اے) بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد بلوچستان وسندھ پولیس کی مشترکہ کارروائی ،بلوچستان پولیس کے 6اہلکاروں کے قتل میں ملوث ڈاکوﺅں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ڈاکو مولا داد تھانہ کے علاقے میں گھوم رہے ہیں جس پر پولیس فوری اس علاقے میں پہنچی تو پولیس اور ڈاکووں میں مقابلہ یہ مقابلہ ،سندھ بلوچستان پولیس کا مولادادتھانے کی حدود میں مشترکہ کاروائی وپولیس مقابلے میں اغوا سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ڈاکو لیم جان عرف لیموہلاک۔ ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جا ری رہا جبکہ قتل ہونےوالے ڈاکو سےکلاشن کوف بھی تھا یہ ڈاکو کئی کیسوں اور چھ پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں