فیصل آباد، مزدا ٹرک اور رکشہ کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد(صباح نیوز) نواحی گائوں 76 اڈا ستیانہ روڈ پرمنی مزدا ٹرک اور رکشہ کے تصادم میں2 افرادجاں بحقْ ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق گوگیرہ اوکاڑہ اور چک 69 ر۔ب گھسیٹ پورہ فیصل آباد کے رہائشی 40 سالہ اظہر اقبال رکشہ سوار اور 50 سالہ شاہد رکشہ ڈرائیور کسی کام سے جارہے تھے کہ تیزرفتاررکشہ بے قابوہوکرسامنے آنے والے منی مزداٹرک کے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کے بعد مزدا ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعدنعشیں ورثاکے سپردکردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں