کوئٹہ،عید الاضحی کے موقع پر غیر معیاری کولڈرنگ اور بیکری ائٹم کی فروخت عروج پر

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الاضحی کی آمد کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر معیاری کولڈ ڈرنک کی فروخت سرعام جاری ہے کوئٹہ شہر کے مختلف روڈوں پر مختلف مقامات پر ریڑیوں اورسوزکیوں میں کولڈنگ فروخت کی جا رہی ہے جو کہ غیر معیاری اور ایکسپائر شدہ کولڈ ڈرنک فروخت ہو رہی ہے ضلعی انتظامیہ اس معاملے میں بالکل خاموش ہے کولڈ ڈرنک میں مختلف اقسام کی کولڈرنگ فروخت کی جا رہی ہے جن میں کوک سپرائٹ فینٹا مرنڈا ڈیو اور سٹرنگ شامل ہے جن کی رنگت میں واضح فرق نظر ارہا ہے اسی طرح اگر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کی مختلف بیکریوں میں سامان کو دیکھا جائے تو غیر معیاری اور بوسیدہ بسکٹ نمکو پیسٹری اور بیکری کے ائٹم بھی فروخت کیے جا رہے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں