باجوڑ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ کےعلاقے عنایت قلعہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،،آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلے میں تین تخریب کارہلاک ہو گئے ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کےعلاقے عنایت قلعہ میں آپریشن کیا، اس دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈ سمیت 3 تخریب کار مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تخریب کاروں کا کمانڈرشفیع بھی شامل ہے، تینوں تخریب کار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، تخریب کاروں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں