عیدالاضحی پر سیکورٹی کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ (یو این اے) ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس (ڈی آئی جی )کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ عیدالضحی کے موقع پر کوئٹہ میں 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار مساجد و امام بارگاہوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں امن وامان کی بحالی اور شہریوں کی جان ومال کی تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہیںکوئٹہ میں اب تک تین بڑے گینگ گرفتار کر چکے ہیں جن میں سے ایک گینگ سے 7مسروق موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہے ایک گینگ سے 33موٹر سائیکل اور گاڑیاں برآمد کی ہیں عید کے موقع پر ہم نے امن وامان اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے مختلف ناکہ جات اور خصوصی اہلکار سادہ کپڑوں میں بھی تعینات کئے گئے ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو خبر رساں ادارے ”یو این اے ”سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ سی آئی اے نے کوئٹہ میں رواں ہفتے ایک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے 7مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں جبکہ ایس پی صدر نے ایک اور گینگ کو گرفتار کیا ہے جن سے اب تک 33مسروقہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں برآمد ہوچکی ہیں مزید گینگز کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے ہم انشا اللہ ان تمام جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرینگے جو کوئٹہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئٹہ میں عید الضحی کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں پر 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ آفیسران بھی ڈیوٹی پر موجود ہونگے جو کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں حالات کو کنٹرول کرینگے امن وامان کی بحالی اور شہریوں کی جان ومال کی تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہیں تاہم عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے حوالے سے اگر ان کے پاس اطلاع ہو تو پولیس کو اطلاع دے دیں ان کے نام کو صغہ راز میں رکھا جائے گا کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اسے جرائم سے پاک کرنا اس وقت ممکن ہے جب عوام پولیس کیساتھ تعاون کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں