سویڈن میں قرآن پاک نذرآتش کرنے کیخلاف مسلمان سراپا احتجاج، او آئی سی کا اجلاس طلب
سویڈن (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی، عید کے روز مسجد کے باہر نذر آتش۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔گزشتہ دنوں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحی کے روز قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔مقامی پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی شہری نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ترجمان او آئی سی کے مطابق اجلاس میں گھناو¿نے فعل کےخلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مو¿قف اپنایا جائے گا۔او آئی سی کا اجلاس آئندہ ہفتہ طلب کیا گیا ہے تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایران اور عراق میں سوئیڈش سفارت خانوں پر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ عراقی مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔


