گورنر سندھ کا 40 ہزار تک تنخواہ والے افراد کیلئے مفت ہیلتھ کارڈ کے اجرا کا اعلان
کراچی(یو این اے)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاس ہو یا میرا اپنا گھرعوام سے تعلق جڑا رہے گا۔اپنے ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جن کی تنخواہ 35 سے 40 ہزار ہے عید کے بعد ان کیلئے مفت ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا جائے گا، مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے کئے جائیں گے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہو گی، کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے شہر کے اچھے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔
Load/Hide Comments


