چمن جیل پر نہیں جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا، آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن)آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے کہا ہے کے سرحدی علاقے چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا ہے جوڈیشل لاک اپ محکمہ پولیس کی زیرنگرانی ہوتا ہے جوڈیشل لاک اپ کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ ضلعی پولیس آفیسر اور فورس پر ہوتی ہے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جیلوں کی تعداد 11ہے اور ان جیلوں میں 3ہزار قیدی مقید ہیں ،گزشتہ دنوں سرحدی شہر چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا ہے جوڈیشل لاک اپ کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ ضلعی پولیس آفیسر پر ہوتی ہے آئی جی جیل بلوچستان نے بتایا کہ چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا ہے ،جس میں 17 قیدی فرار ہوئے صوبے میں جیلوں کی تعداد گیارہ ہے جن کی سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات کو ہم نے جیل مینول کے مطابق بنا رکھا ہے اور جیلوں میں حفاظتی انتظامات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رکھے ہیں اور جن جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے تا حال نصب نہیں ہوئے وہاں پر بھی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنارہے ہیں تاکہ اس ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کیا جا سکے ۔


