شیرانی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، 4 اہلکار جاں بحق

شیرانی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ضلع شیرانی ک علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں