امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھارتی دوا ساز کمپنی میں سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کردی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھارتی دوا ساز کمپنی میں سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنی کے پلانٹ میں صفائی اور اسٹوریج کنٹرول میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ بھارتی دوا ساز کمپنی میں لیبارٹری کنٹرولز میں سائنسی طور پر مناسب خیال نہیں رکھا گیا اور نہ ہی پلانٹ میں کثافت کنٹرول کرنے کے آلات کو صاف رکھا گیا۔ ایف ڈی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی کمپنی میں کوتاہیاں انتظامیہ کی نگرانی پر ناکافی کنٹرول کو ظاہر کرتی ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ برسوں سے بھارتی دوا ساز کمپنیوں میں وسیع پیمانے پرکوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ گیمبیا اور ازبکستان میں ملاوٹ شدہ بھارتی ادویات سے درجنوں بچے فوت ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ ایف ڈی اے کی جانب سے پہلے بھی بھارتی کمپنی کو کوتاہیاں دور کرنے کا کہا گیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی دسمبر 2022ءمیں غیر معیاری بھارتی دواﺅں پر گلوبل الرٹ جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں