اسلام آباد میں شہری کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، گھر اور گاڑی کو آگ لگادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے تمیر میں شہری کے گھر پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر گھر اور گاڑی کو آگ لگادی۔رضوان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے میرے گھر اور گاڑی کو آگ لگادی۔شہری کا دعویٰ ہے کہ چاردن گزرنے کے باجود تھانہ نیلور پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں