سوشل میڈیا پر خاتون کی منت سماجت کرتی وائرل وڈیو پروپیگنڈہ ہے، بی این پی کی وضاحت

حب (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی لسبیلہ حب کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک خاتون کی ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کے دوران اس خاتون کے بیمار بچے کے لئے گاڑی کا راستہ بنانے میں بی این پی کے ورکروں نے کردار ادا کیا سوشل میڈیا ویڈیو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ خاتون ورکروں کی منت سماجت کررہی جو بالکل درست نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ خاتون راستہ ملنے کے بعد بی این پی کے ورکروں کا شکریہ ادا کررہی تھی جس کے گواہ وہاں پر موجود دیگر لوگ بھی ہیں ترجمان نے کہا ہماری پارٹی کے قائد کی جانب سے واضح ہدایات تھیں کہ کسی مریض کی گاڑی کو نہ روکا جائے اور خواتین کے ساتھ بالخصوص عزت واحترام سے پیش آیا جائے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے منفی پروپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں