بلوچ، پشتون علاقوں میں بی این پی کی پرامن پہیہ جام ہڑتال پر عوامی تعاون کے مشکور ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے 3 جولائی کے پرامن کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر بلوچستانی عوام ، بالخصوص ٹرانسپورٹرزکی مختلف تنظیموں سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے پرامن پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا آج کی ہڑتال میں بلوچ پشتون علاقوںمیں شاہراہیں بند کر کے عوام نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش اور قابل تحسین ہے -بلوچستان بھر سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بلوچستان کی مخدوش صورتحال بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال وڈھ میں مسلح جتھوں کی بھتہ گیری، ڈیتھ اسکواڈ کی سرگرمیوں میں اضافے خوف و ہراس پھیلانے حقیقی قوم وطن دوست سیاسی جماعت بی این پی کے جدوجہد کو کمزور کرنے بلوچستان کے قومی رہنماءسردار اختر جان مینگل کے خلاف جاری سازشوں بلوچستان میں جبری گمشدیوں میں اضافہ سمیت دیگر عوام دشمن اقدامات کے خلاف 3 جولائی کو بلوچستان بھر میں شاہراہوں پر مکمل پہیہ جام ہڑتال رہی ہڑتال صبح 6بجے سے لے کر سہ پہر 3بجے تک جاری رہی واضح رہے کی ہڑتال صبح 6بجے تا شام5تک تھی مگر پارٹی قیادت نے بلوچستان کے غیور عوام خواتین معصوم بچوں کی شدید گرمی میں مشکلات تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے 3بجے ہڑتال ختم کر دی کیونکہ پارٹی غریب عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور بلوچستان کے عوام کن تکالیف مشکلات سے دوچار ہیں ہم عوام کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ عوام کو تکالیف مسائل ان قوتوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے یہاں کے شہریوں سے جینے کے حق چین لیا جائے عوام کے مسائل و مشکلات کو اجاگر کرنے کی خاطر ہڑتال کی کال دی تاکہ انسانی حقوق کے علمبردار تنظیموں اور ارباب و اختیار کی وجہ اس جانب مبذول ہو 8جولائی کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں جبکہ 14جولائی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی جائے گی۔ بی این پی کے مطالبات کو اگر پھر بھی تسلیم نہ کیا گیا تو سخت تحریک چلائیں گے کوئٹہ، نوشکی، وڈھ، خضدار، خاران، تفتان، چاغی، دالبندین، گوادر، پسنی، وندر، حب، لسبیلہ، سوراب، قلات، منگچر، مستونگ، سبی، کوہلو، بارکھان، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد، بسیمہ سمیت درجنوں مقامات پر شاہراہیں بلاک کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں