حکومت تخریب کاری کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،بابر یوسفزئی

کوئٹہ(یو این اے )ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو نشانے بنانے کی وجہ تخریب کار وں کی بوکھلاہٹ ہے افواج پاکستان، ایف سی، پولیس اور لیویز نے تخریب کاری کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے شدت پسندی کی کمر توڑ دی ہے۔ بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر کے پاس سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی کوئی بھی تفصیلات موجود نہیں ہوتیں۔ سیکیورٹی فورسز ہر وقت عوام کی خدمت میں مشغول ہوتے ہیں تاہم اس دوران شدت پسند اپنی کارروائی عمل میں لاتے ہیں۔ حکومت شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔ ہماری کوشش ہے تخریب کاری کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے۔ شدت پسند سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا کر اپنی تحریک کو کامیاب ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں