مون سون بارشیں، بلوچستان میں 5 سے 8جولائی تک سیا حتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد

کوئٹہ : محکمہ پی ڈی ایم اے بلو چستان نے 5سے 8جولائی تک مون سون کی بارشوں کے دوران سیا حتی مقامات پر پابندی عائد کر دی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق 5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لورلائی، سبی، نصیر آباد، قلات، ژوب، لس لسبیلہ، آواران اور موسی خیل میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیلاب ، تیز ہواو¿ں کے باعث بجلی کی کھمبے، اور سولر پلٹس متاثر ہوسکتی ہیں۔ ڈی جی پی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق بارش اور تیز ہواو¿ں کے دوران عوام محفوظ مقام پر رہے سیاح غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں