ہماری ترجیحات تعلیم، ادب اور زبان کی ترقی وترویج ہے، خاران کو ترقی یافتہ ڈسٹرکٹ بنائیں گے، ثنا بلوچ
خاران (آن لائن) رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ نے کہا کہ زبان و ادب کے فروغ کے لئے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے دوستوں کی کوششیں قابل تعریف ہیںان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے نئے بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات تعلیم ،ادب اور زبان کی ترقی وترویج ہے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں ،اور انشا اللہ خاران بہت جلد تعلیم ادب اور زبان کے حوالے سے بلوچستان کا ترقی یافتہ ڈسٹرکٹ ہوگا تقریب سے بی این پی کے سابق صدر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسکو و نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حاجی میر محمد جمعہ کبدانی ،نصیر کبدانی لبزانکی دیوان ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین احمد مہر، صد ر قیوم سادگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں ادب اور زبان کے حوالے سے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کی کوششیں گراں قدر ہیں،انتہائی کم وسائل میں بلوچی زبان میں کتابوں کی چھپائی لائق تحسین اقدام ہے،یقینا ادبی اور زبان دوست ماحول سے نوجوان نسل کو بلوچی زبان پڑھنے اور لکھنے کا موقع ملے گا،آخر میں رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے نئے بلڈنگ کے لئے فرنیچر اور صوبائی حکومت سے نصیر کبدانی اکیڈمی کے لئے سالانہ گرانٹ کی منظوری کے لئے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلایا اس موقع بی این پی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران علاقائی معتبرین پارٹی کارکن ان ہمراہ تھے۔


