خضدار ٹریفک حادثے میں زخمی شخص چل بسا، لورالائی میں کرنٹ لگنے سے لیویز اہلکار جاں بحق
خضدار، لورالائی (این این آئی) انجمن تاجران کرخ بازار خضدار کے صدر حاجی فتح محمد رند روڈ حادثے میں جاں بحق۔ انجمن تاجران کرخ کے صدر جو گزشتہ دنوں روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوئے تھے آج کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ علاوہ ازیں لورالائی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے لیویزہلکار جاں بحق ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق لورالائی میں لیویزہلکار محمودشیخ ولد عبدالرشید شیخ بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیامرحوم مسعود شیخ کے بھائی ماسٹر عبدالقادر ماسٹر عبدالستار کے بھتیجے تھے۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔
Load/Hide Comments


