وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی یوم آزادی پر صدر جوبائیڈن اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے امریکہ کی یوم آزادی پر صدر جو بائیڈن اورامریکی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے امریکی یوم آزادی پر بدھ کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔گزشتہ75سال کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات مزید وسیع اور گہرے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ دفاع تجارت اور معیشت میںپاکستان کا اہم شراکت دار رہاہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد اور وزشنگٹن میں موجود حکومتوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بتدریج آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ ہماری متحرک شراکت داری کو ظاہر کرتی ہے۔
Load/Hide Comments


