وفاق نے بلوچستان کے 3 منصوبوں کیلئے 5 ارب 7 کروڑ سے زائد کی رقم مختص کردی

کوئٹہ (یو این اے) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 3منصوبوں کیلئے 5ارب 7کروڑ سے زائد کی رقم مختص کردی جبکہ 51کروڑ کی لاگت سے اسپیشل اکنامک زونز پر ون سٹاپ سروس سینٹر کی تعمیر کی جائےگی ۔پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کے دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ سال کی پی ایس ڈی پی میں محکمہ سول ایوی ایشن کے تحت جاری ترقیاتی اسکیمات میںبلوچستان کے نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے 5ارب ،تربت ائیرپورٹ میں اے ایس ایف کی رہائش کیلئے 6کروڑمختص جبکہ نئے اسکیمات میں پنجگور ائیرپورٹ پرکوٹ،کوارٹرگارڈ،میگزین کی تعمیر کیلئے 25ملین روپے ،اسپیشل اکنامک زونز میں ون سٹاپ سروس سینٹر کی تعمیر کیلئے 51کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں