شکار پور، کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ ،اہلکار سمیت 4 مغوی بازیاب

شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک)شکار پور میں کچے کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد پولیس اہلکار سمیت 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس حکام کے مطابق مغویوں کو10روز قبل اغوا کیا گیا تھا جن کی بازیابی کے لئے اے ایس پی کی قیادت میں آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران اغواکاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔حکام نے بتایا کہ آپریشن میں پولیس کی بھری نفری شامل تھی اور آپریشن کوٹ شاھو کے علاقے میں جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں