سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے، شہباز شریف
اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے ، بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔ جمعہ کے روزٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباشریف کا کہنا تھا کہ سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ایک بد بخت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ۔وزیر اعظم شہباشریف نے کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے ،قرآن ہمارے لئے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔
Load/Hide Comments


