ملک میں آئین ہے نہ ہی جمہوریت ، پی ڈی ایم نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لاء اس سے بہتر ہے،اسد قیصر
اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟ اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لاء اس سے بہتر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ سپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا ہے؟ ۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں، اس ملک میں کون سا قانون ہے؟۔انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، دنیا میں ہمارا تماشہ بنا ہوا ہے، جمہوریت کا تماشا بنایا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


