فصلات کو ٹڈی دل سے بچانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں، سردار یار محمدرند

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم وپاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی یلغار نے بلوچستان میں فصلات،باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا یاہے بلوچستان کے مختلف اضلاع بولان،کچھی،سبی،نوشکی،کوئٹہ،پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،ڈھاڈر سمیت صوبے بھر میں ٹڈی دل کی وجہ سے زمینداروں،کسانوں کو مالی نقصان اور زراعت وفصلات تباہ ہوگئے ہیں وفاقی اورصوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایریل اسپرے کرایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمگیر وباء میں جہاں انسانوں کو مشکلات سے دو چار کیا ہے وہی پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ٹڈی دل نے صوبے کے مختلف اضلاع میں زمینداروں کے فصلات اور باغات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ٹڈی دل کا تدارک اور اس کا خاتمہ ممکن نہ بنا یا گیا تو مستقبل میں لوگوں کوقحط سالی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے پاکستان تحریک انصاف نے پہلے دن سے ا س حوالے سے زمینداروں کا آواز بن کر ان کے مسائل بلند کئے انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کی نئی کھیپ موجود ہے جس سے بڑے پیمانے پر فصلات کو نقصان کااندیشہ ہے لہٰذا ہم حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے مختلف اضلاع بولان،کچھی،سبی،نوشکی، کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،ڈھاڈر سمیت صوبے بھر میں اس قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے اسپرے کرائیں تاکہ اس سے چھٹکارا ملے اور زمینداروں کسانوں اور کاشتکاروں کے فصلات اور باغات تباہی سے بچ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں