کوئٹہ پولیس کی ہوائی فائرنگ،منشیات فروشوں،مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی، 5 افراد گرفتار
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ پولیس نے ہوائی فائرنگ،منشیات فروشوں،مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اسلحہ ایمونیشن قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او پشتون آباد راجہ قیوم نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم گل احمد کو گرفتار کرکے پسٹل قبضہ میں لے لیا اسی طرح کچلاک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عبدالرشید ، بشیر احمد کو گرفتار کرکے پسٹل بمعہ راونڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لئے سول لائن پولیس نے مفرور ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ شہید امیر محمد دستی کے ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر کے قبضے سے 06کلو چرس برآمد کرلی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔


