پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس درہم برہم، صارفین کو مشکلات کا سامنا
پنجگور (این این آئی) پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس درہم بر ہم سست رفتار ی اور بار بار منقطع ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ، پنجگور میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے بند ہیں اور لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل کے نیٹ کی خرابی اور سست رفتار ی معمول بن گیا ہے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس سے پنجگور کے صرف 10فیصد آبادی استفادہ کررہی ہے جبکہ 90 فیصد علاقے میں پی ٹی سی ایل کے کیبل موجود نہیں پی ٹی سی ایل کو چاہیے کہ پورے پنجگور کو نیٹ سروس کی سہولیات فراہم کرے اور پی ٹی سی ایل ای۔ وی او نیٹ کی فوری بحالی کے لئے اقدامات کرے تاکہ منتشر آبادی استفادہ کرسکے، پی ٹی سی ایل بلز کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے جوکہ صارفین کے ساتھ نا انصافی ہے پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس کی خرابی اور سست رفتار ی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس نہ کرنے کے برابر ہے دوسری جانب جب نیٹ سروس خراب رہتا ہے تو ہفتوں تک درست نہیں کیا جاتا جبکہ اگر کسی صارف کا بل اگر چند گھنٹے بھی لیٹ ہوجائے تو سسٹم کو بند کردیا جاتاہے صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات دینے کی بجائے لوٹ مار کر رہا ہے صارفین کے مطابق وہ پورے مہینے کی بل جمع کرتے ہیں مگر بعض اوقات ایک ایک ہفتے تک نیٹ ورک خراب رہتا ہے کیونکہ پرانے ریپیٹر اسٹیشن اور لوڈ ہیں مگر اس کے باوجود پی ٹی سی ایل اپنے بزنس کو فروغ دینے کے لئے نئے کنکشن دے رہا ہے اسے صارفین کے مشکلات سے کوئی سروکار نہیں پنجگور میں چالیس سالہ پرانے بوسیدہ زیر زمین کیبل کی وجہ سے بھی آئے روز لینڈ لائن فون اور نیٹ خراب رہتے ہیں۔


