بلوچ عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، بلوچستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے، بلاول

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے تمام پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے ،ٹوےٹ مےں انہوں نے کہا واشک، خضدار، جعفرآباد، تربت کیچ، قلات، سوراب اور صحبت پور کے عوام نے پارٹی پر اعتماد کیا ، بلوچستان سے پی پی پی کی ٹکٹ پر منتخب بلدیہ ممبران محنت اور دیانتداری کے ساتھ خدمت کریں، بلوچستان میں پی پی پی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین پرامن، ترقی پسند، خوشحال پاکستان بنانے کے لیے کام کریں۔ درےں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے بلوچستان میں پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے کامیاب نمائندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے پیپلز پارٹی بلوچستان اور جیالے کارکنوں ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نیر بخاری نے کہا ہے واشک، خضدار، جعفرآباد، تربت کیچ، قلات، سوراب اور صحبت پور سے پارٹی نمائندگان کا انتخاب پیپلز پارٹی اور چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ عوام کی ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی کے فتحیاب نمائندگان مثالی عوامی خدمت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں بلوچستان کے ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبے ترجیح رہے ہیں۔ نیر بخاری نے مزید کہا صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پروگرام دیا، پیپلز پارٹی کے فتحیاب چیئرمین اور وائس چیئرمین صوبہ کی ترقی عوامی خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں