بولان، ڈھاڈر کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، ملزمان فرار
بولان (این این آئی) پولیس تھانہ ڈھاڈر کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ ڈھاڈر کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں کام کرنے والا نوجوان شاہنواز ولد غلام مصطفی قوم جتوئی پر دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا زخمی کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا مگر راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


