ریڈیو اسٹیشن گوادر کے لیے40،خاران کے لیے25.41 اور زیارت کے لیے7.720 ملین مختص

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لئے وزارت اطلاعا ت و نشریات کی 12سکیموں کے لئے 360.918ملین مختص کیے ہیں۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی 2020-21) کے مطابق 100کلوواٹ میڈیم وویز ریڈیو سٹیشن گوادر کے لئے 40ملین‘ پی ٹی وی کے کیمرے اور آلات میں جدت لانے کے لئے100ملین‘ برکان ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن کے لئے19.663 ملین‘ ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن نیلم کے لئے15ملین، ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن خاران (بلوچستان) کے لئے 25.41 ملین‘ ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن شاردہ نیلم ویلی کے لئے12.225ملین، ری براڈ کاسٹنگ سٹیشن زیارت (بلوچستان) کے لئے7.720ملین‘ میڈیم ویوز سٹیشن مظفر آباد کی بحالی کے لئے40 ملین، میرپور ٹرانسمیٹر کی تبدیلی کے لئے 40 ملین اور نئی سکیم میں ڈی ٹی ایم بی کے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 50.918ملین مختص کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں