نوکنڈی، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

نوکنڈی (این این آئی)نوکنڈی میں کیو آر ایف چاغی اور نوکنڈی لیویز فورس نے کاروائی کر تے ہوئے ڈاکووں کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان ساگر کمار کی ہدایت پر کیو آر ایف چاغی اور نوکنڈی رسالدار جاوید علی عیسیٰ زئی اور کمانڈر کریم نوتیزئی کی سربراہی میں نوکنڈی میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں سرغنہ ناصر ولد صالح محمد کو گرفتار کر کے لیویز تھانہ نوکنڈی منتقل کر دیا گیا جوکہ چوری و ڈکیتی کے درجنوں واقعات اور لیویز فورس کی موبائل ٹیم پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں