پسنی میں بجلی کانظام درہم برہم، شدید گرمی میں لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

گوادر ( این این آئی) پسنی میں بجلی کانظام درہم برہم، شدید گرمی میں لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔ محلہ باغ بازار میں اندھیری کا راج، حکمران جماعت اور عوامی نمائندے بے خبر ۔ تفصیلات کے مطابق ساحلی شہر پسنی میں بجلی بحران نے شدت اختیار کرلیا۔ پرانے ٹرانسفارمر اور تاروں کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہے۔ لوگوں کو بجلی کے بغیر سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی متاثرین کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ضلع گوادر اور بلدیاتی منتخب عوامی نمائندے لوگوں کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے پسنی کے محلہ باغ بازار میں لوگ بجلی کی عدم فراہمی سے سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ واضح رہے کہ پسنی میں گزشتہ طویل عرصے سے بجلی کے تاروں کی تبدیلی اور نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب نہیں ہوئی جس کے باعث وقتا بوقتا بجلی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں