پولیس افسران صحافیوں کو بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں، آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) آئی جی پولیس بلوچستان کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کی خبر کا نوٹس۔ آئی جی پی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا صوبے بھر کے تمام رینجز کو ہدایتی مراسلہ جاری۔ آئی جی پی بلوچستان کے مراسلے کے متن کے مطابق آج کے اس دور میں میڈیا کے اہم کردار سے انکار ممکن نہیں۔ پولیس اور پریس کے مابین مثالی تعلق ہونا چاہیئے اس کے لئے تمام فیلڈ افسران پریس کو مفاد عامہ میں معلومات تک ضروری رسائی کو ممکن بنائیں۔ بروقت معلومات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور واقعے کی معلومات کے بہم پہنچانے کو اولیت دیں۔ مراسلہ میں تمام رینج کو ہدایات کی گئی کہ پولیس اپنی اچھی کارکردگی کو بھی میڈیا سے لازمی شیئر کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو۔ صحافتی اصولوں کے عین مطابق ان کا واقعے سے متعلق معلومات تک رسائی کی تائید کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں