190ملین پاﺅنڈ اسکینڈل، عمران خان جمعرات کو نیب میں طلب
راولپنڈی (صباح نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاﺅنڈز سکینڈل میں آج (جمعرات کو) نیب راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ، نوٹس کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج (جمعرات کو) دوپہر 2بجے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کو ملکی اور غیرملکی جائیداد کی تفصیل اور 190 ملین پاﺅنڈز کیس کا مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ۔
Load/Hide Comments


