آئی جی پولیس بلوچستان کا دورہ ژوب، ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت

ژوب (آن لائن) آئی جی پولیس بلوچستان کا دورہ ژوب پریس کلب کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو پولیس انتظامیہ نے لاعلم رکھا۔ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کا دورہ ژوب کے موقع پر کمشنر آفس میں آئی جی کی زیر صدارت اجلاس سیکورٹی حوالے سے تفصیلی گفتگو اور امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ہدایت جاری کیں۔ اجلاس میں تین ایڈیشنل آئی جی ڈی آئی جی ژوب رینج ڈپٹی کمشنر ژوب ایس پی ژوب اور دیگر حکام نے شرکت کی آئی جی نے دہانہ سر چیک پوسٹ واقعے میں جاں بحق ہونیوالے سب انسپکٹر بہادر خان کی فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جانثار ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں، ہمیں اپنے جانثاروں پر فخر ہے۔ جانثاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اس تمام صورتحال سے ژوب پریس کلب کے معروف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو لا علم رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں