ڈالر کیساتھ سونا بھی آسمان کی بلندی پر پہنچ گیا، فی تولہ 6500 روپے کا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالرکی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی ساتھ سونے کی قیمت بھی آسمان کی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 13 پیسے بڑھ جانے کے بعد لین دین277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں دو روپے اضافے سے ڈالر281 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6,500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 5,574 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار900 روپے پرآگیا ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 1959 ڈالرز مستحکم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں