کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل کردی گئی، سینٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کی وردی تبدیل کردی گئی آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی ٹریفک مسائل میں بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں وردی کی تبدیلی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے فورس میں خواتین افسران کا کردار قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ٹریفک پولیس کی وردی کی تبدیلی سے متعلق خصوصی تقریب کا انعقاد کے موقع پر کیا آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ آج ٹریفک پولیس کی نیا یونیفارم متعارف کروا دیا گیا ہے تمام صوبوں میں سے سب سے چھوٹی پولیس بلوچستان کی ہے بلوچستان پولیس کو چیلنجز کا سامنا ہے چیلنجز کے باوجود عوام کی خدمت کر رہے ہیں خواتین کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کمیونٹی پولیسنگ کے لیے بھی اقدامات کئے گئے ہیں پولیس کا محکمہ ہمیشہ ایمرجنسی میں ہوتا ہے پولیس کے رویے اور تھانہ کلچر میں بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے امن و امان، اور جرائم کی روک تھام میں پولیس افسران اور اہلکار مصروف رہتے ہیں اسلئے طویل المدت منصوبوں کے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے ٹریفک میں بہتری کے لیے سوچنا آسان مگر عمل کرنا مشکل ہے تفتیش کے عمل‘ مدد گار 15کو فعال کرنا اور ٹریف مینجمنٹ میں ترجیحات میں شامل ہیں شہر میں ٹریفک سگنل پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں ٹریفک کی بہتری کے لیے پارکنگ کی جگہ مختص ہونی چاہیے محدود اختیارات کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ٹریفک کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے ڈرائیونگ لائسنس میں چپ لگائی جارہی ہے ٹریفک پولیس کے یونیفارم کی تبدیلی سے تنقید کا سامنا کر نا پڑا لیکن اچھے کا م کی جانب یہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں