کوہلو، ڈی ایچ کیو اسپتال میں سہولیات کا فقدان، ادویات ناپید، مریضوں کو پریشانی
کوہلو (آن لائن) کوہلو کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں سہولتوں کا فقدان مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے مریض کوہلو میں آتے ہیں مگر بنیادی سہولیات ادویات نہ ہونے سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے اس حوالے سے جب میڈیکل سپرینڈنٹ ڈی ایچ کیو سے ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے ہسپتال میں ادویات نہیں آرہے ہیں اس حوالے سے اعلی حکام کو کئی بار آگاہ کرچکے ہیں لیکن تاحال ادویات نہیں پہنچے ہیں واضح رہے کہ واحد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں کوہلو سمیت قریبی اضلاع بارکھان دکی اور ڈیرہ بگٹی کے مریض بھی علاج و معالجہ کے لئے کوہلو آتے ہیں مریض ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں پہنچ کر ادویات نہ ہونے سے مایوس ہوکر پرائیویٹ کلینکس کا رخ کرتے ہیں بعض مریض جن کے پاس کچھ نہیں ہوتا انہیں واپس اپنے گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے واضح رہے کہ ضلع کوہلو میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے درجنوں سی ڈی بھی موجود ہیں لیکن سیول ڈسپنسری بھی غیر فعال ہیں جن کے باعث مریض مجبور ہوکر سیول ڈسپنسری کی بجائے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا رخ کرتے ہیں لیکن یہاں بھی انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر ضلع واحد ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ادویات فراہم کئے جائیں تاکہ مریضوں کی مشکلاتوں میں کمی آسکے۔


