اہل بلوچستان نے کامیاب شٹر ڈاﺅن کرکے سردار اختر مینگل سے کے حق میں فیصلہ دیدیا، خورشید جمالدینی
نوشکی (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سی ای سی رکن میر خورشید جمالدینی نے بی این پی کے اپیل پر نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں کامیاب شٹرڈاو¿ن ہڑتال پر اہلیان نوشکی و اہل بلوچستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اہل بلوچستان نے بی این پی کے کال پر بھرپور شٹرڈاو¿ن ہڑتال اور اپنی دکانیں بند کرکے بی این پی اور سرخیل بلوچستان سردار اختر مینگل کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کی ہے جس کے لیے ہم اہل بلوچستان کے مشکور ہیں وڑھ میں جان بوجھ کر ڈیتھ اسکواڈ کو قتل و غارت گری اور ظلم و زیادتی کی مکمل چھوٹ دے کر قائد بلوچستان سردار اختر مینگل کا گھیرا تنگ کرکے انہیں خود ساختہ مسائل میں الجھا کر بلوچ تحریک کو کمزور کرنے کی سوچی سمجھی سازش رچائی جارہی ہے اہل بلوچستان اسٹبلشمنٹ اور انکے گماشتوں کے مذموم مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں آج بلوچستان بھر میں اسٹبلشمنٹ کے پالیسیوں کے خلاف اہل بلوچستان نے بھرپور نفرت اور قائد بلوچستان سردار اختر مینگل سے بھرپور اظہار یکجہتی کرکے تاریخ رقم کی ہے اور اسٹبلشمنٹ کے غلط پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم کے زریعے فیصلہ دیا ہے انہوں نے کہاکہ قائد بلوچستان اور بی این پی بلوچ قومی تحریک، بلوچستان میں بلوچ کش پالیسیوں، ڈیتھ اسکواڑز کو کھلی چھوٹ اور ظلم و بربریت و ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہی گی۔اسٹبلشمنٹ نوشتہ دیوار پڑھ کر اپنی ناقص پالیسیاں ترک کریں اور بلوچ عوام کو جینے کا موقع دیں۔


