سبی، ہندو نوجوان نے بھائی کیساتھ مل کر 2 بچوں کی ماں کو اغوا کرلیا

سبی (آئی اےن پی) سبی سے ہندو نو جوان نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر دو بچوں کی ماں کو مےکے سے اغوا کرلیامقدمہ درج ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ تفصےلات کے مطابق ڈےرہ مردار جمالی کے رہائی شنکر لعل اور اس کے بھائی نیرج کمار نے اسلحہ کے زور پر پنکی کماری کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا پنکی کماری دو بچوں کی ماں ہے اور ڈیرہ مراد سے اپنے والد کے گھر اپنی میکے آئی تھی شنکر کمار بھی شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ملزم شنکر کمار نے پنکی کماری کی شادی سے قبل پنکی کا رشتہ اپنے لئے مانگا تھا پنکی کماری کی والدین نے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا ملزمان کے خلاف سٹی تھانہ سبی میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی گئی ہے سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں