جرمن کمپنی حب اور دریجی میں ونڈ اور سولر انرجی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کاآغاز کرےگی

حب(یو این اے )جرمن کمپنی سوئیو ٹیک حب اور دریجی کے مضافاتی علاقوں میں ونڈ اور سولر انرجی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کاآغاز کرے گی, منصوبہ2027 میں مکمل کر کے 280میگا واٹ بجلی کی پیدوار شروع کرے گا یہ بات کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان اشفاق نے گزشتہ روز بھوتانی ہاﺅس کراچی میں سینیئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی سے ملاقات کے دوران انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے منصوبے کا خیر مقدم منصوبے میں مقامی لوگوں کو ورزگار کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا سردار محمد صالح بھوتانی کو یقین دہانی تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی سوئیو ٹیک کے منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان اشفاق نے بھوتانی ہاﺅس کراچی پہنچ کر حب دریجی گڈانی ساکران وندر ڈام سونمیانی سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی و سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان بھی ہمراہ تھے ملاقات کے موقع پر جرمن کمپنی کے ایم ڈی ذیشان اشفاق نے سردار محمد صالح بھوتانی کو منصوبے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سوئیو ٹیک کمپنی نے حب اور دریجی کے مضافاتی علاقوں موضع مسافری (حب) لوہارانی کچھا کوراڑو اور وہراب (دریجی ) کے علاقوں کا سروے کیا ہے جو کہ ونڈانرجی کیلئے موزوں ترین علاقے ہیں انھوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں پہاڑیوں کی چوٹیوں پر ونڈ انرجی سمیت سولر انرجی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جارہاہے مزید برآں مذکورہ علاقوں میں ونڈ ،ہوااور سولر (سورج کی تپش ) سے بجلی پیداکرنے کی انسٹا لیشن مشینری 200سے 250گز کے فاصلے پر نصب کی جائیں گے جہاں پر دن کی روشنی میں شمسی توانائی سولر انرجی جبکہ رات کے اوقات میں ہوا سے بجلی پیدا کی جائے گی انھوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے سے 280میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی جو کہ حب اور دریجی کے شہریوں سمیت دیہی مضافاتی علاقوں کو مناسب ریٹ پر فراہم کی جائے گی اس موقع پر سرداربھوتانی کی جانب سے منصوبے کی تنصیب اور بعد میں کمپنی میں مقامی لوگوں بالخصوص پڑھے لکھے اور ہنر مند مقامی نوجوانوں کی روزگار کی فراہمی کے سوال کے جواب میں کمپنی کے ایم ڈی نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تنصیب میں ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کی بھرتیوں میں پہلی ترجیح مقامی لوگوں کو دی جائے گی جبکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد بھی کمپنی میں اِسی پالیسی کو تقویت دی جائے گی جس میں پہلی ترجیح مقامی بعدازاں صوبے کے دیگر علاقے اور اگر مزید ٹیکنیکل اسٹاف کی ضرورت پڑنے پر ملک کے دیگر علاقوں کو رکھا جائے گا لیکن سب سے پہلی ترجیح مقامیوں کو دی جائے گی انھوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل اور پیداواری عمل 2027 تک شروع ہونے کی توقع ہے اس موقع پر سردار محمد صالح بھوتانی نے منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے علاقے میں مقامی سطح پر بجلی کی فراہمی میں لوگوں کو سہولت حاصل ہو گی جس سے نہ صرف زراعت بلکہ دیگر کاروباری زندگی کو فروغ ملے گا اور گھریلو صارفین کو بجلی کی بہتر سہولیات حاصل ہو سکیں گی سردار بھوتانی نے کہا کہ کمپنی میں مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں