پشاور ، تھانہ متنی پر حملے کا مقدمہ تخریب کاری ایکٹ کے تحت درج
پشاور(صباح نیوز)پشاور کے تھانہ متنی پر حملے کا مقدمہ تخریب کاری ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ۔مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ اوتھانہ متنی کی مدعیت میں درج ہوامقدمہ میں انسد اتخریب کاری سمیت مختلف دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 5 افراد کو نامزد کیا گیا۔کالعدم تنظیم نے پہلے بھی تھانے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی ،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
Load/Hide Comments


