وزیراعظم نے فواد اسد اللہ کو ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا
اسلام آباد (صباح نیوز)فواد اسد اللہ کو انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے فواد اسد اللہ کی تعیناتی کی منظوری دیدی جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سینئر افسر فواد اسد اللہ ادارے کے مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ اس سے قبل فواد اسداللہ آئی بی میں بطورایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل خدمات انجام دے رہے تھے۔
Load/Hide Comments


