مسلم لیگ (ن) کے رہنما کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق اکمل مرزا راولپنڈی میں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات تھے جنہیں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اکمل مرزا بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

شہباز شریف نے اکمل مرزا کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی، جمہوریت اور عوام کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، اکمل مرزا جیسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، ان کی کمی تادیر محسوس ہوگی۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کئی رہنما اب تک کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں