نال کی ضلعی انتظامیہ اور لیویز کو سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، جھالاوان عوامی پینل
نال (آن لائن) نال جھالاوان عوامی پینل نال کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جھالاوان عوامی پینل نال کی جانب سے اے سی نال کی جانب سے جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کیخلاف جھالاوان عوامی پینل نال کے رہنما میر مجیب پندرانی کی سربراہی میں ایک احتاجی ریلی شادیزی چوک سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک میں مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاءنے اے سی نال اور لیویز لائن انچارج نال کیخلاف شدید نعری بازی کی احتجاجی ریلی کے شرکا سے جھالاوان عوامی پینل نال کے رہنما میر مجیب پندرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نال انتظامیہ کی جانب سے جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان کے ساتھ انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، آئے روز اے سی نال اور لیویز لائن انچارج جھالاوان عوامی پینل کے کارکنوں کو ہراساں کرکے تنگ کررہا گزشتہ روز جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان گرفتار ہوئے ان کی ملاقات کےلئے مکمل پابندی لگائی گئی تھی، اے سی نال ایک آفیسر کے بجائے سیاست پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اگر موصوف کو سیاست کا شوق ہے تو وہ عملی طور پر سیاست میں آئیں، ہم سیاسی میدان میں اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے سی نال میں لیویز فورس سمیت عام شہریوں کو یرغمال بنایا ہے جو اس کا جی چاہے وہی کررہا ہے ہم سیاسی کارکن لیویز فورس کو سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے۔ اے سی نال کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، آئے روز سیاسی لوگوں کے دعوت عشائیہ پر شرکت کررہے ہیں، اگر اے سی نال لیویز لائن انچارج کا رویہ اسی طرح رہا تو جھالاوان عوامی پینل نال میں شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام سمیت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگا جسکی تمام تر ذمہ داری اے سی نال پر عائد ہوگی۔


