پاک ایران سرحد پر مقامی تاجروں نے زیرو پوائنٹ گیٹ احتجاجاً بند کردیا
نوکنڈی (یو این اے) پاک ایران سرحدی گیٹ زیروپوائنٹ گیٹ میں کام کرنے والے مقامی تاجروں نے ریلوے پھاٹک کے مقام پر زیروپوائنٹ گیٹ جانے والے راستے کو احتجاجا بند کردیا، جس سے زیروپوائنٹ گیٹ میں تجارتی سرگرمیاں معطل رہی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق تفتان کے مقامی تاجروں نے اپنے ساتھ نامناسب رویوں کے خلاف احتجاجا زیروپوائینٹ سے بازار جانے والی روڈ کو بلاک کردیا مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ زیروپوائنٹ گیٹ سے کئی سالوں سے ہفتے میں صرف 3 روز ایران سے اشیا خرودونوش پاکستان لایا جارہا تھا اور پاکستانی سے ایران جانے والے سامان پر پابندی تھی اب اسسٹنٹ کمشنر تفتان، ڈپٹی کمشنر تفتان کی کوششوں سے ہفتے کے چھ دن تجارت کیلیے کھول دیا گیا ہے۔ تاجروں کا کہنا تھاکہ اب ایران کی جانب سے پاکستان کے تین روز صرف 2 تاجروں کو پاکستانی فروٹ ایران لیجانے کی اجازت دی گئی اور باقی تاجروں کا مال ایران سے واپس کیا جاتا ہے اور مقامی تاجروں کو زیروپوائنٹ میں کام نہیں کرنے دیا جارہا انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ مقامی تاجروں پر ایران کی جانب سے پابندی کا نوٹس لیا جائے اور انہیں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔


