عسکری ٹاورکیس، خدیجہ شاہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلانے کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ایڈمن جج عبہر گل خان کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے انہیں 31 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مئی کو جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار سماجی سیاسی رہنما طیبہ راجہ اور روہینہ خان سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں