کوئٹہ میں غریب لوگوں کو پھنسا کر لوٹ مار کرنیوالا جعل ساز گروہ قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، مرکزی مسلم لیگ
کوئٹہ (این این آئی) مرکزی مسلم لیگ کے رہنماءغلام حسین مومن سرمست نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 4افراد پر مشتمل ایک گروہ کی جانب سے غریب نوجوانوں کو پھنسا کر ان سے ڈبل پیسے وصول کئے جا رہے ہیں، گور نر بلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستا ن کمانڈر 12کور ، آئی جی پو لیس سے مطالبہ ہے کہ گروہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ یہ بات انہوں نے متاثرہ خاندان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں ایک گروہ کی جانب سے شاکر نا می شخص کو پھنسا کر اب ان سے ڈبل پیسے وصول کر نے کی ڈیمانڈ ،انکے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور انکے گھر کی چار دیواری کو بھی پامال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ شخص شاکر کے بھائی کے مطابق4افراد پر مشتمل ایک گروہ نے انکے بھائی شاکر کو ایک منصوبے کے تحت پراپرٹی کے کاروبا ر میں لاکر پھنسا کر ان پر قر ضے چڑ ھا دئے اور اب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم انکے جائز رقم کی ادئیگی سے انکار نہیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے گور نر بلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستا ن کمانڈر 12کور ، آئی جی پو لیس سے مطالبہ ہے کہ وہ 4افراد پر مشتمل گروہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کریں ۔


