سردار اختر مینگل بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار، بردبار سیاست دان ہیں، آل کاکڑ قبائل فیڈریشن
کوئٹہ(یو این اے )صدر آل کاکڑ قبائل فیڈریشن سیکرٹری جنرل یوتھ فرنٹ ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما سندھ و بلوچستان سردار منظور خان کاکڑ نے کراچی سے ایک وفد کے ہمراہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے اظہار یکجہتی کے لئے وڈھ بلوچستان مینگل ہاس کا دورہ کیا سردار منظور کاکڑ نے سردار اختر مینگل سے علاقے کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے اظھار یکجہتی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر سردار منظور کاکڑ نے کہا سردار اختر مینگل بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار بردبار سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کی بات کی ان کے والد نامور سیاست دان سردار عطااللہ مینگل کی بلوچستان کے لئے لازوال خدمات تاریخ کا حصہ ہیں خوش آئند بات ہے سردار اختر مینگل اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کا نام روشن کر رہے ہیں سردار اختر منگل نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بنگلزئی ۔ سابق چیئرمین بی ایس او و سیکٹری بلوچستان اسمبلی محمد خان مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔


