اسلام آباد میں گھر کے اندر گیس لیکج دھماکا،2 افراد زخمی
اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر میں گیس لیکج دھما کے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا ٹاؤن کے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والوں میں باپ بیٹا شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس لیکج تھی،بجلی کا بٹن آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا۔
Load/Hide Comments


