نوشکی کالج کےپرنسپل پروفیسر واحد بلوچ کیخلاف سوشل میڈیا پرکردار کشی قابلِ مذمت ہے، بی پی ایل اے

کوئٹہ (پ ر)بی۔پی۔ایل۔اے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوشکی اور دالبندین کابینہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلنے والے بیان جس میں پروفیسر عبد الواحد بلوچ (پرنسپل بوائز ڈگری کالج نوشکی) کے خلاف ہرزہ سرائی اور ان کی کردار کشی کی گئی تھی؛ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے، ایک  عظیم استاد، بہترین منتظم اور مخلص و ذمہ دار پرنسپل  کے خلاف  انتہائی ناشائستگی اور مکروہ انداز و الفاظ میں زہر افشانی کی جارہی ہے،  ان کے وسیع خدمات اور قوم و ملت کے نو نہالوں کے مستقبل کو سنوارنے کی اصلاحات کی کردار کشی کی جارہی ہے ،اور یہ سب کچھ ایک ایسی  شخصیت کے خلاف کی جارہی ہے جو اپنے فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری اور نیک نیتی سے انجام دیتے  آرہے ہیں، ہزاروں طلباء  کے استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور روشن مستقبل کی تعمیر  میں وسیع حصہ رکھتے ہیں ۔اور  بطور پرنسپل ان کی  خدمات اور اقدامات قابل تحسین ہیں ۔۔۔۔کسی بھی مخلص قوم کو آپ کی پالیسی اور کالج کی نیک نامی کی اصلاحات اور احکامات سے اختلاف ہے تو وہ ایک سنجیدہ اور درد مند انسان بن کر کالج کمیٹی اور پرنسپل صاحب سے ملکر اپنے خدشات و خیالات شیئر کرے۔ کالج انتظامیہ ایسے افراد کا احسان مند ہوگا۔۔۔۔لیکن خوامخواہ کسی استاد پر کیچڑ اچھالنا باشعور قوم کا شیوہ نہیں۔پروفیسر  عبد الواحدبلوچ  یا کسی بھی پروفیسر کا کالج کے کسی فیصلے کے خلاف ہتک عزت اور کرداکشی کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ان شاء اللہ  ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں