حکومت بلوچستان کی نااہلی کے باعث وفاقی بجٹ میں صوبہ کو کم حصہ دیا گیا ہے،شیخ جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی نااہلی کے باعث وفاقی بجٹ میں صوبہ کو کم حصہ دیا گیا ہے جب تک غیرترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کمی نہیں کی جائے گی بجٹ خسارے کو قابو نہیں کیا جاسکتا ترقیاتی مد میں رکھا گیا بجٹ انتہائی کم ہے اس سے تو پرانے منصوبوں کی تکمیل مشکل سے ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں گیپ بہت بڑا ہے حالانکہ صرف 4 فیصد جی ڈی پی کی اجازت ہوتی ہے لیکن یہاں 6.6 رکھا گیا ہے پتا نہیں وفاق بقایا رقم کہا سے لائے گی انہوں نے کہا کہ نااہلی کی انتہاء ہے ترقیاتی بجٹ بہت کم ہے اس سے تو پرانے منصوبے تکمیل تک پہنچانے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا وفاقی بجٹ پر اس وقت تک قابو نہیں کیا جاسکتا جب تک غیرترقیاتی مد میں رکھے گئے بجٹ میں کمی نہ کی جائے سول و ملٹری تنخواہوں میں 50 فیصد تک کمی سے ہی ملکی بجٹ پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی نااہلی کی انتہاء ہے جس کی وجہ سے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبہ کے لئے انتہائی کم بجٹ رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں